ہفتہ 27 جون 2026 - 23:05
یاگی پورہ ماگام میں انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت گیارہویں محرم کا جلوس برآمد

حوزہ/گیارہویں محرم کی مناسبت سے یاگی پورہ ماگام میں انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے تحت جلوس عزاء برآمد ہوا؛ عزادارانِ امام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید مجتبیٰ عباس موسوی نے نماز، صبر اور کربلا کے ابدی پیغام کی روحانی اہمیت کو اجاگر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 11 ویں محرم کو بھی جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے اہتمام سےوادی کے مختلف مقامات پر علم شریف اور ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے گئے؛ اس سلسلے کا سب سے بڑا جلوس ذوالجناح امام باڑہ یاگی پورہ سے برآمد کیا گیا، جلوس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

یاگی پورہ ماگام میں انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت جلوس عزاء

امام بارگاہ یاگی پورہ میں صبح سے ہی مجلس کا اہتمام رہا، جس میں مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی۔

جلوس ذوالجناح سے قبل خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مولانا سید مجتبیٰ عباس موسوی نے کہا کہ صبر، نماز اور اللہ تعالیٰ پر کامل توکل ایک مومن کی حقیقی قوت ہیں۔

انہوں نے قرآن کریم کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مشکلات اور آزمائشوں میں صبر اور نماز کے ذریعے اپنی مدد طلب کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔

یاگی پورہ ماگام میں انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت جلوس عزاء

انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا دراصل صبر، استقامت، حق، عدل اور ایثار کا ابدی درس ہے، جو ہر دور میں اہل ایمان کو قرآن مجید اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر ثابت قدم رہنے کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے مؤمنین پر زور دیا کہ وہ فرائض کے ساتھ ساتھ مستحب عبادات، بالخصوص نماز جعفر طیارؑ، کا اہتمام کریں، کیونکہ یہ عبادات انسان میں صبر، روحانی استقامت اور اللہ تعالیٰ پر اعتماد کو مضبوط کرتی ہیں۔

یاگی پورہ ماگام میں انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت جلوس عزاء

مولانا سید مجتبیٰ عباس نے امت مسلمہ کے اتحاد و اخوت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی فرد وحدت امت کے منافی کوئی عمل کرتا ہے تو اس کی ذمہ داری کسی پورے مکتب فکر پر عائد نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے علماء، ذرائع ابلاغ اور عوام پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کے درمیان موجود باہمی احترام، تعاون اور اتحاد کی بے شمار مثالوں کو اجاگر کریں تاکہ امت میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ مزید مستحکم ہو۔

اپنے خطاب کے اختتام پر آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا پیغام ہر دور میں صبر، حق پر ثابت قدمی اور ظلم کے مقابلے میں استقامت کا پیغام ہے، جبکہ اس عظیم مشن کی تکمیل حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے ذریعے ہوگی۔

یاگی پورہ ماگام میں انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت جلوس عزاء

انہوں نے مؤمنین پر زور دیا کہ وہ قرآن مجید، سنت رسول اللہ ؐ اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہیں، صبر و تقویٰ کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں، اور امت مسلمہ کے اتحاد، امن و استحکام اور عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کی قبولیت کے لیے خصوصی دعا کریں۔

جن دیگر مقامت پر تنظیم کے اہتمام سے 11ویں محرم کو علم شریف اور ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے گئے ان میں بوپٹ بیروہ ،لبرتل، کادی پورہ بڈگام،سٹھسو کلان،کنہ ہامہ چاڈورہ، یار ستھرو،ٹیکی پورہ، وہاب پورہ بڈگام ، سونہ پاہ، پارس آباد پورہ ، وترونی بڈگام ، مغل امام باڑہ وری پورہ بالہامہ سرینگر،سرپورہ اوڑ ینہ ، گنڈ نوگام، نوگام بالا،بونہ محلہ نوگام ، گگلو محلہ ذالپورہ ، بونہ محلہ اندرکوٹ سوناواری ،حاجی محلہ تلرزوہ سوناواری شامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha